ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ایس آبسٹیٹرکس اینڈ گائناکالوجی میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی ڈاکٹر مہوش ناز نے یو ایچ ایس گولڈ میڈل حاصل کرلیا ، ڈاکٹر مہوش ناز یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور سے ایم ایس آبسٹیٹرکس اینڈ گائناکالوجی میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی نشتر کی پہلی گریجویٹ بن گئی ہیں، ڈاکٹر مہوش ناز نے یہ اعزاز ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اشرف کی نگرانی میں حاصل کیا، یہ کامیابی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ امراض نسواں میں پوسٹ گریجویٹ تربیت کے اعلیٰ معیار کی عکاسی کرتی ہے، یونیورسٹی انتظامیہ اور فیکلٹی نے ڈاکٹر مہوش ناز اور نگران پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اشرف کو مبارکباد دی ہے ۔