ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے کم عمر بچوں سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں چار افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ سیتل ماڑی پولیس کو لال خان نے بتایا کہ ملزم صدیق نے میری بیٹی عروج کو زبردستی پکڑ کر اپنے ساتھ لے گیا اور بوسن کنار کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش کی بستی ملوک پولیس کو سعید نے بتایا کہ ملزم اورنگزیب نے میرے بھتیجے عبدالباسط کو بہلا پھسلاکر لے گیا اور زیادتی کی کوشش کرنے لگا الپہ پولیس کو غلام یاسین نے بتایا کہ ملزم اسماعیل میری بیٹی 8سالہ کو اپنے باغ میں لے گیا زیادتی کی کوشش شروع کی تو شور شرابہ پر فرار ہوگیاجبکہ سٹی شجاع آباد پولیس کو عرفان نے کہا کہ میرے بیٹے عثمان سے ملزم اسامہ نے زیادتی کرکے ارتکاب جرم کیا ۔پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔