• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن یونیورسٹی ملتان میں انسٹی ٹیوٹ آف فزکس کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب

ملتان (سٹاف رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان میں انسٹی ٹیوٹ آف فزکس کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ رجسٹرار ڈاکٹر سارہ مصدق، پروفیسر ڈاکٹر عذرا بتول، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فزکس ڈاکٹر ملکہ رانی، یونیورسٹی انتظامیہ، فیکلٹی ممبران اور طالبات بھی موجود تھیں یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف فزکس کی نئی عمارت حکومت پنجاب کے پی سی ون منصوبے کے تحت تقریباً دو کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی، جبکہ منصوبے کی تکمیل محکمہ بلڈنگز پنجاب کی نگرانی میں عمل میں آئی۔ جدید تقاضوں کے مطابق تعمیر کی گئی عمارت میں کشادہ تدریسی بلاکس، اعلیٰ معیار کی سہولیات اور جدید سائنسی آلات سے آراستہ فزکس لیبارٹریز قائم کی گئی ہیں تاکہ طالبات کو معیاری تدریس، تجرباتی تعلیم اور جدید تحقیق کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔بعد ازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول نے نمائش میں قائم مختلف سائنسی و تحقیقی اسٹالز کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں طالبات نے جدید سائنسی منصوبے، تحقیقی ماڈلز، اختراعی ڈیزائنز اور فزکس کے مختلف شعبوں سے متعلق اپنے پراجیکٹس پیش کئےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سیدہ شاہدہ بتول نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی ملتان طالبات کو جدید سائنسی تعلیم، معیاری تحقیق اور اختراع کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔
ملتان سے مزید