• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسیحی کمیونٹی کو نکاح کی رجسٹریشن کے لئے مشکلات کا سامنا

ملتان(سٹاف رپورٹر )ملتان بشپ کونسل کا اجلاس فیض ٹاون میں منعقد ہوا جس کی صدارت کونسل کے چیئرمین بشپ آشر ولیم نے کی اجلاس میں پادری سہراب یونس ولیم،پادری منّور گِل، پادری یوسف رضا، پادری عمانوایل تبسّم،پادری رو ف پطرس ، پادری عمانوایل فراز ، پادری صفدر بیگ، پادری شہباز مورس، پادری عدنان جوزف‘پادری مبارک سرفراز سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسیحی کمیونٹی کو نکاح کی رجسٹریشن کے لئے مشکلات کا سامنا ہے صرف چند ہونین کونسل میں نکاح رجسٹرڈ ہو جاتے ہیں باقی یونین کونسلوں میں سیکریٹری ہمارے نکاح رجسٹرڈ نہیں کر رہے ۔
ملتان سے مزید