• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرس حضرت بہائو الدین زکریا کے موقع پرٹریفک پلان جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)ٹریفک پلان عرس حضرت بہائو الدین زکریا کے موقع پرٹریفک پولیس کی جانب سے عرس حضرت بہاؤلدین زکریا رح کے حوالے سے 20، 21 اور 22 اگست کا ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق شہر کے اہم مقامات کے علاوہ قلعہ کہنہ قاسم باغ کے تمام اطراف پر ٹریفک پولیس کی تین شفٹون میں اسپیشل ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔ قلعہ کہنہ قاسم باغ کے تمام داخلی راستے ہمہ قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہیں گے۔ دور دراز سے آنیوالے زائرین کی بسوں کے لیے معصوم شاہ روڈ اور حافظ جمال روڈ پر پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ زائرین کی کاروں کے لیے حسین آگاہی موڑ اور لائبریری موڑ پر پارکنگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
ملتان سے مزید