• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی متعددوارداتیں‘ نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی چوری کی مختلف 17وارداتوں کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ الپہ کے علاقے ذیشان احسن سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 10ہزار موبائل چھین کر فرار ہوگئے قادر پورراں کے علاقے شہزاد سے مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر نقدی موبائل لوٹ لیا قاسم سے ڈاکو اسلحہ کے زور پر 10گرام سونا موبائل چھین کر لے گئے تھانہ کینٹ کے علاقے غزالی صدر اور علی رضا کے موبائل فونز نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے نامعلوم ملزمان نے نثار احمد سے 8ہزار لوٹ لیا عبدالرحمن کا جھپٹا مارکر موبائل لے گئے جبکہ تھانہ گلگشت کے علاقے شکیل احمد کے دفتر سے نقدی اڑھائی لاکھ موٹرسائیکل موبائل بی زیڈ کے علاقے سلیم کا سامان الپہ کے علاقے عمران کی نقدی پندرہ لاکھ دوتولہ طلائی زیورات ممتاز آباد کے علاقے طیب کی نقدی 47ہزار جاوید اقبال کی موٹرسائیکل نیوملتان کے علاقے موبائل فونز وغیرہ دولت گیٹ کے علاقے اویس کا موبائل بدھلہ سنت کے علاقے علی شیر کی بکریاں اور سجاد حسین کی نقدی 30ہزار چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید