ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ ملتان بنچ کے ججز جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے دہشت گردی عدالت سے عمر قید کی سزا پانے والے محمد نادر کی سزائے عمر قید معاف کر دی اور اسے بری کرنے کا حکم دیا۔اپیل کنندہ کے وکیل ارسلان جاوید منہاس نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کے موکل کو جھوٹے گیس میں ملوث کیا گیا اور انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے استغاثہ کے بیان پر اکتفا کرتے ہوئے اسے عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ وہ بالکل بے قصور ہے اور اس کا کسی دہشتگرد تنظیم یا گروہ سے تعلق نہیں ہے نہ وہ کبھی منفی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل محمد علی شہاب نے استغاثہ کی جانب سے کیس کی پیروی کی۔