کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ بلاک K محمد آباد کالونی میں واقع گھر میں پراثرار طو پر زہریلی چیز کھانے سے 20 سالہ وردہ دختر عبدالخالق جاں بحق ہوگئی ، پولیس کے مطابق وردہ کا طحہٰ نامی شخص سے نکاح ہوچکا تھا رخصتی باقی تھی ، واقعے کے وقت گھر پر کوئی نہیں تھا وردہ اکیلی تھی ، وردہ نے اپنی والدہ کو فون کر کے اپنی طبعیت خراب ہونے کی اطلاع دی ، وردہ کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے جان بچانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہیں ہو سکی۔