• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات کی فلک سیر چوٹی پر کوہ پیما کی لاش تاحال نہ نکالی جاسکی، کرائے پر ہیلی کاپٹر لینے کا فیصلہ

پشاور (گلزار محمد خان) سوات کی بلند ترین چوٹی فلک سیر سر کرنے کے بعد واپسی پر رسی ٹوٹنے کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے کوہ پیما کی لاش تاحال نہیں نکالی جاسکی ہے جبکہ صوبائی حکومت نے کوہ پیما کی لاش لانے کے لئے کرایہ پر ہیلی لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ گزشتہ روز خیبرپختونخوا اسمبلی میں سوات سے منتخب رکن علی شاہ نے فلک سیر چوٹی پر رسی ٹوٹنے سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش تاحال نہ نکالے جانے پر تشویش کا اظہار کیا جس پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد نے بتایا کہ چوٹی انتہائی بلند ہونے کے باعث ہیلی کاپٹر وہاں نہیں پہنچ سکتا تاہم چیف سیکرٹری نے ریسکیو آپریشن یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے ، انہوں نے کہا کہ چونکہ صوبہ کا ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن کے دوران کریش ہوگیا تھا اس لئے کوہ پیما کی لاش لانے کے لئے کرایہ پر ہیلی کاپٹر لیا جائے گا ،اس موقع پر سپیکر بابر سلیم سواتی نے سوال اٹھایا کہ پچھلے سال سیلاب کے بعد ریسکیو ڈرون خریدنے کا اعلان کیا گیا تھا، اس پر کیا پیش رفت ہوئی؟ انہوں نے کہا کہ اگر بڑے بڑے جہاز خریدے جا سکتے ہیں تو انسانی جانیں بچانے کے لیے ریسکیو ہیلی کاپٹر بھی خریدے جانے چاہییں۔
پشاور سے مزید