• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورپولیس مقابلہ ٗسنگین مقدمات میں مطلوب دو افراد مار ے گئے

پشاور (کرائم رپورٹر) تھانہ پہاڑی پورہ اور شاہ پولیس کی مسلح افراد کے ساتھ فائرنگ کے تبادلہ میں دو مطلوب ملزمان مارے گئے ۔ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ کی جانب سے درج ہونے والی ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ شب انہیں اطلاع ملی کہ پولیس پر حملوں اور رہزنی کے مقدمات میں مطلوب ملزم یاسر سکنہ خزانہ غریب آباد میں ریلوے ٹریک کے قریب موجود ہے جس پر پولیس نے اس کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تو ا س نے پولیس پر فائرنگ کردی پولیس نے جوابی فائرنگ کرکے اسے مار دیا ادھر تھانہ شاہ پولیس پولیس اور مسلح افراد کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں صدیق عرف ملک مارا گیا پولیس کے مطابق ملزم پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا ۔دونوں پولیس مقابلوں میں ملزمان کی فائرنگ سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا ایک گولی اے ایس آئی کو لگی تاہم بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے اس سے جان بچ گئی۔
پشاور سے مزید