• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی انجمن تاجران کی پرچون گڈز ایسوسی ایشن کے مطالبات کی حمایت

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑنے بلوچستان پرچون گڈز ایسوسی ایشن کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہوئےکہا ہےکہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام کیا جائے گا یہ بات انہوں نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوں ن ے کہا کہ پرچون گڈز ٹرانسپورٹ اہم شعبہ ہے جس سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہےتاہم امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث صوبے کی سپلائی چین شدید خطرات سے دوچار ہے کراچی سے کوئٹہ آنے والے مال بردار ٹرک قومی شاہراہ سے اغوا کرکے ویران علاقوں میں لے جائے جاتے اور مالکان سے لاکھوں روپے بھتہ طلب کیا جاتا ہے نہ دینے پر کروڑوں روپے مالیت کا سامان لوٹنے ،گاڑیوں پر فائرنگ اور بعض اوقات ٹرکوں کو نذر آتش کرنے کے واقعات بھی پیش آرہے ہیںانہوں نے حکام سےمطالبہ کیا کہ قومی شاہراہوں پر فوری سیکورٹی فراہم کی جائےبھتہ خوری، اغوا اور لوٹ مار میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔
کوئٹہ سے مزید