• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنیک میں گردوں کی پیوند کاری کے انتظامات مکمل

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرو یورالوجی بنیک کےترجمان کے مطابق تمام قانونی کارروائیاں مکمل ہونےکے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر بنیک پروفیسر ڈاکٹر عبدالرازاق ناصر کی سربراہی میں ٹیم گردوں کی پیوند کاری کرے گی آپریشن کے لیے تمام طبی اور انتظامی انتظامات مکمل کر لیے گئے درکار جراحی آلات اور دیگر سامان کو ضابطے کے مطابق جراثیم سے پاک کر دیا گیا جبکہ آپریشن تھیٹر مقررہ پروٹوکول کے تحت سیل کر دیا گیا انہوں نے بتایا کہ گردے کی پیوند کاری مکمل بلوچستان ہیلتھ کارڈ اسکیم کے تحت کی جا رہی ہےجس کے ذریعے مریض کو بلا معاوضہ علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید