کوئٹہ ( پ ر) سینئر سیاستدان وسابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے پیر کے روز اپنے قریبی ساتھی و لیگل ٹیم کے سینئر کونسل بیرسٹر محمد اقبال کاکڑ کی رہائش گاہ جاکر ان کی عیادت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا، واضح رہے بیرسٹر محمد اقبال کاکڑ گزشتہ دنوں مسلم باغ میں اپنی رہائش گاہ پر ہونے والے قاتلانہ حملے میں زخمی ہوئے تھے۔