کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بریگیڈیئر فواد احمد اور لسبیلہ کی ڈپٹی کمشنر حمیرا بلوچ نے لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین سے ان کے دفتر میں ملاقات کیبعد ازاں انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک ترین کے ہمراہ آئی ٹی اسکل ڈویلپمنٹ سینٹر کا دورہ کر کے جدید کمپیوٹر لیبارٹریز اور ڈیجیٹل سہولیات کا جائزہ لیاسینٹر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل مہارتیں نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔