کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری موسیٰ بلوچ ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن غلام نبی مری اور دیگر رہنماؤں نے گرینڈ الائنس کے مرکزی آرگنائزر حاجی محمد شفا مینگل کی رہائش گاہ پر جاکر انہیں جیل سے رہائی پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ حاجی محمد شفا مینگل نے جس استقامت اور خلوص کے ساتھ بلوچستان کے سرکاری ملازمین کے حقوق کے لیے آواز بلند کی وہ قابلِ تقلید ہے۔