لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو بروقت، مؤثر اور محفوظ ریسکیو سروسز فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ خواجہ سلمان رفیقریسکیو1122ہیڈ کوارٹر کا خصوصی دورہ کیااور پنجاب بھر کے ضلعی آفیسر ریسکیو کے ساتھ آن لائن میٹنگ کی۔اس موقع پر مون سون و فلڈ پریپیئرڈنیس اور ریسکیو کی استعداد کار کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا صوبائی وزیر ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے مختلف ضلعی آفیسر سے فلڈ ریسکیو آپریشن کی تیاری کے حوالے سے تفصیلی گفتگوکی۔صوبائی وزیر صحت و ایمرجنسی سروسز خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ریسکیو 1122کو جدید ترین فلڈ ریسکیو وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔