• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کے لیے مزید 30 لاکھ 40 ہزا ر کے میڈیکل فنڈز جاری

لاہور(کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب پولیس عبدالکریم نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کے لیے مزید 30 لاکھ 40 ہزار روپے کے میڈیکل فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ترجمان کے مطابق فنڈز کی منظوری آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد دی۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب عبدالکریم کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں مصروف پولیس ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کی بہترین فلاح و بہبود ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف طبی اداروں کے ساتھ طے شدہ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی معیاری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
لاہور سے مزید