لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندرحیات کی زیر صدارت دانش سکولز اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں ںے میٹرک امتحانات میں ٹاپ کرنے والی دانش سکولز کی دو بچیوں کو بھی اجلاس کا حصہ بنایا اور مشاورتی امور میں انہیں شامل کر کے مختلف معاملات میں ان کی آراء لیں۔ اجلاس میں دانش سکول پراجیکٹ میں بلوچستان کے بچوں کا کوٹہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بنگلہ دیش کے بچوں کیلئے بھی خصوصی کوٹہ مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ دانش سکولوں میں خصوصی کوٹہ پر دیگر صوبوں کے 1100 کے قریب بچے زیر تعلیم ہیں جبکہ آئندہ سال بنگلہ دیش سے بھی طلباء اس پراجیکٹ کا حصہ بننے کیلئے آ رہے ہیں۔