لاہور (خبرنگار) مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے لاہور میں موسلا دھار بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چند گھنٹوں کی بارش نے صوبائی حکومت کے ترقی، نکاسی آب اور شہری سہولیات سے متعلق تمام دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔ بارش رکنے کے کئی گھنٹے بعد بھی شہر کی سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا رہنا متعلقہ اداروں کی نااہلی، ناقص منصوبہ بندی اور انتظامی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔