• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابا بھٹ جزیرے سے اغواء 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، ملزم مقابلے میں ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بابا بھٹ شاہ سے اغواء ہونے والی 7 سالہ معصوم بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا،مغویہ بچی لاش کچھی لائن کی چھاڑیوں سے برآمد کرلی، پولیس کا دعویٰ ہے کہ کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو مقابلہ کے دوران ہلاک کردیا،تفصیلات کے مطابق بھٹ آئی لینڈ کی رہائشی 7سالہ معصوم بچی دعا دختر عمر فاروق، جو بدھ کی دوپہر سے لاپتا تھی، کی لاش جمعرات کو منوڑا کچھی لائن کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی جبکہ پولیس ملزم کو پکڑنے گئی تو اس نے پولیس کے دیکھتے ہی اس پر فائرنگ کردی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ بچی کو اغوا کرنے کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق معصوم بچی بدھ کی دوپہر تقریباً 3 بجے لاپتا ہوئی تھی۔ اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے شام سے رات گئے تک اس کی تلاش جاری رکھی، تاہم جب کوئی سراغ نہ ملا تو اہل خانہ نے جیکسن تھانے سے رابطہ کیا، جہاں ابتدائی رپورٹ درج کرکے بچی کی تلاش شروع کی گئی۔ افسوسناک طور پر اگلے روز بچی کی لاش منوڑا کچھی لائن کے قریب جھاڑیوں سے ملی۔
اہم خبریں سے مزید