• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرن بلوچ کی زیر صدارت بی سی ایس ڈبلیو بورڈ کا اجلاس، اہم فیصلے

کوئٹہ(خ ن)بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کے بورڈ کا دوسرا اجلاس آج بلوچستان کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن کے کانفرنس روم، کوئٹہ میں چیئرپرسن کرن بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں کمیشن کی ادارہ جاتی مضبوطی، انتظامی امور، پالیسی سازی اور آئینی و قانونی مینڈیٹ پر مؤثر عملدرآمد سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران بورڈ نے مختلف ایجنڈا نکات پر غور کے بعد متعدد اہم فیصلوں اور سفارشات کی منظوری دی۔بورڈ کے اراکین نے چیئرپرسن کرن بلوچ کی بصیرت افروز قیادت، پیشہ ورانہ صلاحیت، انتھک محنت اور غیر معمولی کاوشوں کو متفقہ طور پر سراہاچیئرپرسن کرن بلوچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام متعلقہ اداروں، ترقیاتی شراکت داروں اور سول سوسائٹی کے تعاون سے خواتین کے حقوق کے تحفظ، صنفی مساوات کے فروغ اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی کوششیں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھیں گے۔
کوئٹہ سے مزید