کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)آر سی ڈی شاہراہ پراشیائے خوردونوش سے بھری ایک گاڑی لاپتہ ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ سے دالبندین جانے والی مزدہ گاڑی کو اسلحے کے زور پر روک کر سامان سمیت اپنے قبضے میں لے لیا۔ گاڑی میں لاکھوں روپے مالیت کا خوردونوش اشیاء کا سامان موجود تھا۔پولیس کے مطابق تاحال یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ سامان میں کون کون سی اشیاء شامل تھیں۔