کوئٹہ (پ ر) الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن فاطمہ جناح انسٹیٹوٹ آف چیسٹ ڈیزیزکوئٹہ یونٹ کے صدر عزیز احمد بلوچ،حاجی محمد ابراہیم مینگل ، ملک عبدالرؤف شاہوانی، ملک الیاس شاہوانی ، محمد ارشاد، عبدالعلی کھیازئی، دلبر خان زہری،سید نعیم آغا ، حاجی ملک محمد حسن محمد حسنی، نور احمد دہوار، فرید مینگل، خلیل اللہ کھیازئی و دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فاطمہ جناح انسٹیٹوٹ آف چیسٹ ڈیزیز کوئٹہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شیرین خان کی کارکردگی قابلِ تعریف ہےہمیشہ ادارے کے ملازمین اور مریضوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی ہے آر ایم او جنرل ڈاکٹر اعظم بابر نے جب سے چارج سنبھالا ہے ملازمین کو ڈیوٹی کا پابند بنایا ہے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شیرین کی قیادت میں ادارے کی انتظامی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔