کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمٰن رفیق ، جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس ، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، سیکرٹری مالیات حاجی صالح محمد، مفتی رضا خان، حاجی ظفراللہ کاکڑ، میر سرفراز شاہوانی، میر حشمت لہڑی، سیٹھ اجمل بازئی، سالار مولوی علی جان، مولانا سید سعداللہ آغا اور مولوی نقیب اللہ ملاخیل نے کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ پر عوامی ٹرانسپورٹ میں لوٹ مار ، رہزنی اور مسلح افراد کے مسلسل حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے لیکن بدقسمتی سے صوبائی حکومت کی عدم توجہی اور نااہلی کے باعث عوام کو رہزنوں اور مسلح افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔