کوئٹہ(این این آئی) حکومت بلوچستان نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔محکمہ خزانہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق بنیادی پے اسکیلز 2026 میں ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2022 اور 2025 کو ضم کیا گیا ہے، جبکہ نئے بنیادی پے اسکیلز 2022 کے پے اسکیلز کی جگہ نافذ ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو بنیادی پے اسکیل 2026 کے رننگ بیسک پے کا 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2026 بھی دیا جائے گا، جو انکم ٹیکس کے تابع ہوگا۔موجودہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا تعین یکم جولائی 2026 سے نئے پے اسکیلز کے مطابق کیا جائے گا۔