• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھڈ کوچہ میں پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا ، کوئٹہ کراچی روٹ پر ٹریفک معطل

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)مستونگ کھڈ کوچہ میں پل کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا جس سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر بڑی گاڑیوں کی آمدو رفت بند ہو گئی، ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے تخریب کاری کے لئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈ کوچہ کے علاقے انجیری کے مقام پر پل کے نیچے نصب کیا گیا تھا جوزور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے پل کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا پل کو شدید نقصان پہنچنے کے باعث کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بند ہوگئی تاہم چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت بحال کردی گئی ہے جبکہ بڑی گاڑیوں کی آمدورفت بند ہے ۔
کوئٹہ سے مزید