• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ایکٹنگ ایس ڈی پی او سٹی تربت سنگین غفلت،نااہلی پرملازمت سے برخاست

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر نے محکمانہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد سابق ایکٹنگ ایس ڈی پی او سٹی تربت انسپکٹر شیر جان کو سنگین غفلت،نااہلی بدانتظامی اور فرائض کی انجام دہی میں ناکامی پر پولیس ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ملزم افسر کو حتمی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا اس حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی اور انکوائری کی سفارشات کے جواب اور ذاتی سماعت کے بعد بھی وہ الزامات کی موثر تردید یا کوئی قابل قبول اور ٹھوس جواز پیش نہ کر سکے،ترجمان بلوچستان پولیس نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں فرائض کی انجام دہی میں غفلت، بدانتظامی اور نظم و ضبط کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید