• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش کے صدر شہاب الدین قبل از متعینہ مدت مستعفی

اسلام آباد ( فاروق اقدس ) بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے اپنی متعینہ صدارتی مدت ختم ہونے سے پیشتر ہی اپنے منصب سے استعفیٰ  دے دیا ھے اگرچہ انہوں نے سرکاری طور پر اپنے فیصلے کی وجہ خرابی صحت بتای ہے لیکن خیال یہ کیا جا رہا ہے کہ یہ سیاسی دباؤ کا نتیجہ ہے ایک اطلاع  کے مطابق بنگلہ دیش کے انٹیلیجنس ذرائع نے  چند روز قبل بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان کو شہاب الدین کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے ساتھ خفیہ کال کے بارے میں اطلاع دی تھی جنہوں نے رواں سال ستمبر  میں بنگلہ دیش واپس  آ کر خود  کو  قانون کے سامنے پیش کرنے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے بعد سے صدر پر دباؤ مزید بڑھ گیا تھا۔

اہم خبریں سے مزید