راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹر سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام صدرمملکت آصف علی زرداری کی71ویں سالگرہ کے سلسلے میں تقریبات ہوئیں۔زرداری ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ کی مرکزی صدر و رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور، سینیٹر روبینہ خالد، رکن سندھ اسمبلی سعدیہ جاوید، رکن پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک اور پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنماچوہدری ریاض نے سالگرہ کا کیک کاٹا۔ پیپلزپارٹی کے سینٹرل سیکرٹریٹ میں بھی صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کے سلسلے میں تقریب ہوئی۔جس میں انچارج پیپلزپارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ کے سبطی بخاری کی جانب سے کیک کاٹا گیا تقریب میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے شرکت کی۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی پارلیمنٹینز سید نیر حسین بخاری نےصدر مملکت آصف علی زرداری کی سالگرہ پر پیپلز پارٹی کے تمام جیالوں چیرمین بلاول بھٹو زرداری آصفہ بھٹو زرداری بختاور بھٹو زرداری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمانی جمہوری نظام کے تسلسل پر راہبر جمہوریت کہلانے کے حق دار ہیں ہیں ۔