راولپنڈی (حافظ وسیم اختر سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ کشمیر لاہور یا کشمور نہیں پاکستان کی شہ رگ بنے گا، کشمیر کی صورتحال گھمبیر ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے اور مطالبات تسلیم کرے،عمران خان سے ملاقات ہی ملکی حالات میں بہتری کی اصل کنجی ہے، اگر یہ ملاقاتیں شروع ہو گئیں تو ملک کے سیاسی اور معاشی حالات یکسر بدل جائیں گے اور مایوسی کے اندھیرے میں ڈوبے عوام کو روشنی کی کرن نظر آئے گی۔