• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کو میزائل دفاعی انٹرسیپٹرز کی شدید قلت کا سامنا

واشنگٹن ( جنگ نیوز )امریکا کو میزائل دفاعی انٹرسیپٹرز کی شدید قلت کا سامنا ، تنازع سے قبل پیٹریاٹ دفاعی انٹرسیپٹرز ذخائر تقریباً 2 ہزار 300 تھے، جو 827 سے بھی کم رہ گئے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کئی ماہ سے جاری تنازع کے باعث پینٹاگون کے میزائل دفاعی انٹرسیپٹرز کے ذخائر میں نمایاں کمی آ گئی ہے، جس پر امریکی عسکری منصوبہ ساز تشویش میں مبتلا ہیں۔ فاکس نیوز نے سی ایس آئی ایس کے اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز کی تعداد تقریباً 2,300 سے کم ہو کر 827 سے بھی نیچے آ گئی، جبکہ تھاڈ دفاعی نظام کے انٹرسیپٹرز 452 سے کم ہو کر 278 سے بھی کم رہ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان ذخائر کی بحالی میں کم از کم تین سال لگ سکتے ہیں، جس سے مستقبل میں کسی نئے بحران، خصوصاً بحرالکاہل کے خطے میں، امریکی فوج کی دفاعی صلاحیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ان کمیوں کو پورا کرنے کے لیے پینٹاگون نے مالی سال 2026 کی ہنگامی فنڈنگ میں 2.18 ارب ڈالر پیٹریاٹ، ٹاماہاک اور تھاڈ میزائلوں کی دوبارہ خریداری کے لیے مختص کیے ہیں، جبکہ 2027 کے بجٹ میں نسبتاً کم لاگت والے ہتھیاروں کی خریداری پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ 
اہم خبریں سے مزید