راولپنڈی (حافظ وسیم اختر۔ اسٹاف رپورٹر) موبائل فونزبرآمد ہونے پر اڈیالہ جیل کے 3قیدیوں کو اٹک جیل بھجوادیاگیا،جبکہ 5جیل ملازمین کو معطل کردیاگیا،جیل ذرائع کے مطابق تلاشی کے دوران اڈیالہ جیل میں پابندسلاسل ٹریفک وارڈن کے قتل کیس کے سزایافتہ راجہ رعد، محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے ملازم کے قتل کیس میں قید ملک حماد اورایک قیدی شازیب ولد اکرم سے موبائل فونز برآمد ہوئے تھے ۔