• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا چیف پر دباؤ، آسٹریلیا بھی مخالف، ٹرمپ ڈھال بن گئے

زیورخ (جنگ نیوز) فیفا صدر جانی انفینٹینو کو ورلڈ کپ کے تجارتی حقوق سے متعلق متنازع منصوبے پر بڑھتے دباؤ کے دوران ایک طرف آسٹریلیا کی مخالفت کا سامنا ہے تو دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان کے دفاع میں سامنے آگئے ہیں۔ فیفا صدر کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان تقسیم مزید نمایاں ہوگئی ہے۔ فٹبال آسٹریلیا نے ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے فیفا سے معاملے پر شفاف، قابلِ اعتبار کارروائی، بہتر طرز حکمرانی اور جوابدہی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم انفینٹینو کے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا۔

اسپورٹس سے مزید