کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی گولڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے تیسرے روز ملتان اور پشاور بلیوز نے کامیابیاں حاصل کرلیں۔ کراچی بلیوز کے عمیر بن یوسف نے میچ کی دوسری اننگز میں بھی سنچری اسکور کی۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 148اور دوسری میں 104 رنز بنائے جبکہ عبداللہ فضل نے 153رنز کی اننگز کھیلی۔ ملتان نے فیصل آباد کو اننگز اور 5رنز سے شکست دے دی۔ محمد شان نے 65 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں، فیصل آباد دوسری اننگز میں 227 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پشاور بلیوز نے لاہور وائٹس کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ اسلام آباد پہلی اننگز میں 330 رنز پر آؤٹ ہوئی، کراچی بلیوز نے دوسری اننگز میں 5 وکٹوں پر 326 رنز بنالیے۔