کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرکٹ کے بعد فٹبال میں بھی پاکستانی کھلاڑی نفسیاتی دبائو سے باہر نہ نکل سکے۔ ڈھاکا میں منگل کو بھارت نے 1-2 سے کامیابی حاصل کرکے 10ویں مرتبہ ساف چیمپئن شپ جیت لی۔ پہلے ہاف کے انجری ٹائم میں عالمگیر غازی نے پاکستان کوبرتری دلائی۔ دوسرے ہاف میں بھارت نے بہتر کھیل پیش کیا، جنید خان کو فاؤل کے باعث ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیجا گیا تو پاکستانی ٹیم کی پریشانی بڑھ گئی دیا گیا۔ اس سے فائدہ اٹھا کر بھارت کے سہیل بھٹ نے61ویں جبکہ سندیپ مندا نے 88ویں منٹ گول کرکے فیصلہ بھارت کے حق میں کردیا۔ فائنل کا جوش کراچی میں بھی دکھائی دیا، مختلف علاقوں میں بڑی اسکرین پر میچ دیکھا گیا۔