• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی حملے کا خوف، ٹرمپ کو کھانے کے سامان کے ٹرک میں جہاز پر لایا گیا

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ ترکی سے ایک خفیہ فوجی پرواز کے ذریعے برطانیہ کا سفر کیا، جس کے لیے انہیں ایک غیرمعمولی حفاظتی آپریشن کے تحت ایک طیارے سے دوسرے طیارے میں ایئرپورٹ کے کیٹرنگ( کھانے کے سامان ) کے ٹرک کے ذریعے منتقل کیا گیا۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق یہ کارروائی ایران کی جانب سے ٹرمپ کے قتل کی ایک قابلِ اعتبار دھمکی کے بعد کی گئی۔وائٹ ہاؤس نے اس وقت بتایا تھا کہ صدر ٹرمپ ترکی میں نیٹو سربراہ اجلاس میں شرکت کے بعد ایئر فورس ون کے ذریعے برطانیہ روانہ ہوئے ہیں۔ تاہم واشنگٹن پوسٹ نے پیر کو نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ کے طیارے میں سوار ہونے کے چند ہی لمحوں بعد انہیں خفیہ طور پر کیٹرنگ ٹرک کے ذریعے طیارے سے باہر نکالا گیا اور وہ برطانیہ جانے کے لیے ایک دوسرے طیارے میں سوار ہوگئے۔نیویارک ٹائمز نے بھی نامعلوم امریکی حکام کے حوالے سے تقریباً یہی رپورٹ شائع کی ہے۔ٹرمپ نیٹو سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے ایک نئے اور قطر کی جانب سے عطیہ کیے گئے طیارے کے ذریعے انقرہ پہنچے تھے، تاہم ترکی سے روانگی کے وقت انہوں نے اچانک اعلان کیا کہ وہ نسبتاً پرانے ایئر فورس ون کے ذریعے برطانیہ جائیں گے۔ اس فیصلے کے بعد نئے طیارے کی سکیورٹی کے حوالے سے سوالات اٹھنے لگے۔

اہم خبریں سے مزید