• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور، امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کا مقامی فون اسٹور کا دورہ

اسلام آباد (زبیر قصوری) پاکستان میں امریکی سفارت خانے کی قائم مقام ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے لاہور کے ڈولمن مال میں قائم iSelect by Airlink اسٹور کا دورہ کیا اور پاکستان میں آئی فون کی بڑھتی ہوئی مارکیٹ اور جدید ٹیکنالوجی مصنوعات میں صارفین کی بڑھتی دلچسپی کو خوش آئند قرار دیا۔اس موقع پر ایئرلنک کمیونیکیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مظفر حیات پراچہ اور کمپنی کی سینئر انتظامیہ نے امریکی قائم مقام ناظم الامور کا استقبال کیا۔ انہیں پاکستان میں آئی فون کی بڑھتی ہوئی طلب، ایپل مصنوعات کی دستیابی، موبائل فون مارکیٹ میں ہونے والی پیش رفت اور صارفین کو فراہم کی جانے والی بعد از فروخت سہولتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔نٹالی اے بیکر نے کہا کہ پاکستان ایک اہم اور تیزی سے وسعت پذیر ٹیکنالوجی مارکیٹ ہے، جہاں آئی فون سمیت جدید ڈیجیٹل مصنوعات میں صارفین کی دلچسپی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید