اسلام آباد (جنگ رپورٹر)بانی پی ٹی آئی، عمران خان کی ہسپتال منتقلی کیس میں ان کی بہن عظمی خان نے فوری سماعت کے لیے ایک اور درخواست دائر کردی، اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے وکلاء نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات بھی کی اور ان سے توہین عدالت کا مقدمہ فوری سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی ۔