• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر نہال ہاشمی سے قطر کے قونصل جنرل کراچی کی ملاقات

کراچی ( نیوز ڈیسک)گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے قطر کے قونصل جنرل کراچی نایف شاہین السلیطی نے گورنر ہاو س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور قطر کے باہمی تعلقات، موجودہ علاقائی صورتحال، علاقائی امن و استحکام، سفارتی تعاون اور اقتصادی و تجارتی روابط کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ موجودہ علاقائی صورتحال میں پاکستان اور قطر کے درمیان قریبی سفارتی رابطے انتہائی اہم ہیں۔ خطے میں پائیدار امن کے لئے طاقت کی بجائے مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر علاقائی امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کے لئے مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ قطر کی خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور مذاکرات کے فروغ کے لئے سفارتی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید