کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے قازقستان اور عمان سے ڈی پورٹ ہونے والے تین مسافروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل (AHTC) اسلام آباد نے غیر قانونی امیگریشن کے ایک کیس میں قازقستان اور عمان سے ڈی پورٹ ہونے والے تین مسافروں کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے۔