کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ڈرگ روڈ سے پہلوان گوٹھ تک نئی شارٹ کٹ سڑک کی تعمیر شروع،گلستان جوہر، پہلوان گوٹھ، بھٹائی آباد صفورہ اور گلزار ہجری کے مکینوں کیلئے ایک شارٹ کٹ اور انتہائی سہل نئے راستہ کی تعمیر پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ یہ سڑک شاہراہ فیصل کے ڈرگ روڈ پل کے نیچے الٹے ہاتھ پر کے ایم سی کے چکور نالے کے ساتھ ساتھ رابعہ سٹی تک تعمیر کی جا رہی ہے۔ میئر کراچی مرتضی وہاب نے بدھ کو تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے راشد منہاس روڈ، ڈالمیا، جوہر چورنگی جوہر موڑ کے ٹریفک میں نمایاں کمی آئے گی۔ گلستان جوہر بلاک 7، 8، 9، 10، 11، پہلوان گوٹھ، بھٹائی آباد صفورہ چورنگی ریس کورس اور گلزار ہجری کے مکین ٹریفک میں پھنسے بغیر چند منٹ میں براہ راست پہلوان گوٹھ تک پہنچ سکیں گے۔ مرتضی وہاب کے مطابق یہ منصوبہ ڈیڑھ ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔