کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے میں تبادلے اور تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اسلام آباد اینٹی کرشن سرکل میں تعینات انسپیکٹر فہد اقبال جس پر یہ مبینہ الزام عائد ہوا کہ اس نے سب جیل قرار دی گئی بلڈنگ میں غیر ملکیوں کی ملکیت الماریوں کے تالے توڑ کر سامان کو چرانے کی کوشش کی اس کا صرف تبادلہ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کر دیا گیا ہے۔