کراچی (اسد ابن حسن) حکومت سندھ کے محکمہ اقلیتی امور نے سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد ایک نوٹیفکیشن مورخہ 25 اگست کے ذریعہ تمام ڈپٹی کمشنروں کو سندھ متروکہ املاک ایکٹ 2019 کے تحت اپنے علاقائی دائرہ اختیار میں "ایڈمنسٹر آف دی ڈسٹرکٹ" کے اضافی اختیارات تفویض کر دیئے ہیں۔