راولپنڈی (حافظ وسیم اختر سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر حالات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں تو 27 ستمبر سے پہلے ہماری ملاقات کروائیں ، خیبر میں عوام کا سمندر نکلا،27 ستمبر کو 20 لاکھ لوگ اسلام آباد لائیں گے، قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات نہیں ہوسکی،پولیس نے فیکٹری ناکے پر ان کے قافلے کو روک لیا اور انہیں آگے جانے کی اجازت نہیں دی، ان کے ہمراہ مینا خان آفریدی، شفیع اللہ جان، احد شاہ اور عبدالسلام آفریدی بھی تھے، ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر وزیراعلیٰ خیبر پختون خواشام چھ بجے کے قریب فیکٹری ناکہ سے ہی واپس روانہ ہو گئے۔