روس کے علاقے برائنسک میں عمارت پر یوکرین کے میزائل حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی حکام کا کہنا ہے کہ لینن گراڈ میں بندرگاہ اوسٹ لوگا کے قریب ڈرون حملہ ہوا۔
حکام نے کہا ہے کہ بندرگاہ اوسٹ لوگا کے قریب ڈرون حملے کے باعث تیل تنصیبات میں بھی آگ بھڑک اٹھی ہے۔
روسی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ لینن گراڈ کی جانب آنے والے 50 سے زائد ڈرون مار گرائے ہیں۔