کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس سیشن عدالت منتقل کرنے کی ملزم کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم ارمغان اور دیگر کے خلاف 5 کیسز یکجا کرنے کا حکم دیدیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو مصطفی عامر قتل کیس سمیت 5 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس سیشن عدالت منتقل کرنے کی ملزم کی درخواست مسترد جبکہ مدعی مقدمہ کی کیسز کے مشترکہ ٹرائل کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم ارمغان اور دیگر کیخلاف 5 کیسز یکجا کرنے کا حکم دیدیا۔ فاضل عدالت نے ملزمان پر مشترکہ فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم شیراز کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی۔