• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات اور ٹرین کی زد میں آکر 2 افراد جاں بحق، تین زخمی

کراچی( اسٹاف رپورٹر )مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 35 سالہ شہزاد جاں بحق جبکہ 25 سالہ عاطف ولد میر زخمی ہوگیا ،پولیس کے مطابق دونوں افراد نیو کراچی کے رہائشی ہیں،حادثہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث پیش آیا، قائد آباد کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے 60 سالہ عبدالمتین خان ولد دوا خان جاں بحق ہو گیا ، فیروز آباد کے علاقے میں موٹر سائیکل کی ٹکر سے دو افراد زخمی ہو گئے ، شناخت نہیں ہوسکی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید