راولپنڈی (حافظ وسیم اختر،زبیر قصوری) ایف آئی اے کی زیر حراست 205غیر ملکیوں کو گزشتہ رات سینٹرل جیل راولپنڈی (اڈیالہ جیل) منتقل کر دیا گیا ، یہ ملزمان اسلام آباد کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی سے آن لائن فراڈ اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیے گئے تھے، ایف آئی اے حکام نے چند روز قبل اسلام آباد کی ایک معروف ہاؤسنگ سوسائٹی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں مبینہ طور پر ملوث 284 غیر ملکیوں کو حراست میں لیا تھا ہاؤسنگ سوسائٹی کے جس پلازے سے ان ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔