کراچی (اسٹاف رپورٹر) ابوظبی میں انٹرنیشنل ورلڈ مکس مارشل آرٹ میں پاکستان کے گیارہ سالہ اورنگزیب تاثیرنے اپنا پہلا میچ جیت لیا ۔ انہوں نے جنوبی افریقاکے روبن پریٹوریس کو ہرا دیا ۔ انکا اگلا مقابلہ ازبکستان کے دولت بیگ عالموف سے ہو گا۔ ورلڈ کپ میں ایک ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔