کراچی(اسٹاف رپورٹر)لاہور میں ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ کے پہلے روز پومزے کیٹیگری کے مقابلے مکمل ہوگئے۔ پاکستان نے تین گولڈ میڈلز جیت لیے، افتتاحی تقریب میں ثقافتی رنگ بھی نمایاں رہے۔ پاکستان اور کوریا نے تین، تین جبکہ ایران نے ایک گولڈ میڈل جیتا۔جبکہ پئیر اوور 17 کے تمام میڈلز پاکستان کے نام رہے۔ فلسطین کا پرچم آنے پر شرکاء نے تالیاں بجا کر اظہارِ یکجہتی کیا۔